ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی آرچری ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15 جولائی سے پشاور میں شروع ہوگا

بدھ 11 جولائی 2018 22:11

ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی آرچری ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15 جولائی سے پشاور میں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی آرچری ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15 جولائی سے پشاور میں شروع ہوگا، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ قومی ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں تین مرد اور تین خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں پاکستان آرمی کے محمد طیب، محمد اویس اور محمد ندیم جبکہ خواتین کھلاڑیوں پاکستان واپڈا کی اقصی نواز، پاکستان آرمی کی امہ زہرہ اور نبیلہ کوثر شامل ہیں،تربیتی کیمپ میں کوچنگ کے فرائض اجلال الدین اور سرفراز انجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز آرچری کا ایونٹ 22 سے 28 اگست تک انڈونیشیا میں کھیلا جائے گا جس میں 26 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، قومی ٹیم کے کھلاڑی 19 اگست کو جکارتہ رووانہ ہوگی اور ایونٹ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی 29 اگست کو واپس وطن پہنچیں گے۔

وقت اشاعت : 11/07/2018 - 22:11:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :