․ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 123 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

بدھ 11 جولائی 2018 23:26

․ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 123 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
ڈربی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 123 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، نیوزی لینڈ ٹیم 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 38 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

ڈربی میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48 اوورز میں 241 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ٹامی بیومائونٹ 67، نتالی سکیور 54 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان ہیتھرنائٹ 15 رنز بنا سکیں، سوفی ڈیوائن، کاسپیرک اور واٹکن نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 38 اوورز میں 118 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کی کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی، 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہیں، کپتان سوزی بیٹس 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ایکلسٹون اور کیٹی جارج نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 11/07/2018 - 23:26:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :