بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر روبیل حسین کو کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سکواڈ سے باہر کئے جانے کا امکان

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر روبیل حسین کو کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سکواڈ سے باہر کئے جانے کا امکان
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کی بناء پر فاسٹ بائولر روبیل حسین کو کالی آندھی کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ سے باہر کئے جانے کا امکان ہے، روبیل پہلے ٹیسٹ میں وکٹ لینے میں ناکام رہے تھے اور اس میچ میں بنگال ٹائیگرز کو اننگز اور 219 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 43 کے کم ترین سکور اور دوسری اننگز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا۔ بنگلہ دیشی چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے بتایا کہ ہم نے روبیل کو 16 کھلاڑی کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا تھا، مستفیض الرحمان فٹ ہو گئے ہیں اسلئے ہم روبیل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل واپس وطن بلانے کے بارے سوچ رہے ہیں۔ بی سی بی کے ذرائع کے مطابق کپتان شکیب الحسن اور ٹیم مینجمنٹ بھی ان کی کارکردگی سے ناخوش ہے اسلئے قوی امکانات ہیں کہ انہیں سکواڈ سے باہر کر دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/07/2018 - 23:40:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :