شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کل لاہور قلندر کی دعوت پر’’اوپن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘‘کا اعلان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 جولائی 2018 17:08

شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کل لاہور قلندر کی دعوت پر’’اوپن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘‘کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2018ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان،ریاض،سعودیہ) اس پروگرام کا مقصد لاہور قلندر کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتیں آزمانے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کی نیشنل ٹیم میں شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شامل لاہور قلندر ، واحد فرنچائز ہے جو مختلف شہروں میں موجودکرکٹ کلبوں سے رابطے میں رہتی ہے اورمختلف شہروں میں کرکٹ کے مقابلوں کے ذریعے ٹیلنٹ کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔

اب تک دو کرکٹ سیزنز میں پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کےتحت ’’رائزنگ سٹارز ‘‘کے نام سے لاکھوں نوجوانوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔ جس کا دائرہ کار اب بیرون ملک پاکستانی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بھی شامل کر کے،اس سال سے لاہور قلندر نہ صرف پاکستان میں بلکی اپنے دائرہ کار کو وسیع کر تے ہوے بیرون پاکستان بسنے والے ’’ رائزنگ سٹارز ‘‘ کو بھی اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلی میں جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے لاہور قلندر کی معاونت کیلئے ’’اوپن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری احمد عبداللہ بن محفوظ نے مذکورہ پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے ہمیں سعودی عرب میں موجودنوجوان، باصلاحیت اور محنتی کھلاڑیوں تک رسائی ملے گی جس سے کرکٹ ٹیم کامستقبل مضبوط اور بے مثال بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز کھلاڑیوں کیلئے یہ ایونٹ قومی دھارے میں آنے کا نادر موقع ہے۔ جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ایونٹ کے میڈیا پارٹنر شپ کی آفر قبول کرتے ہوئے تکبیر سپورٹس کے سی ای او منیر احمد شاد کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی خدمات کی نظیر نہیں ملتی۔ ہم ٹیلنٹ کی تلاش میں جے سی اے کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے ۔
وقت اشاعت : 13/07/2018 - 17:08:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :