سندھ اسپورٹس بورڈ سہ روزہ کرکٹ فیسٹیول ،افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ہونگے

جمعہ 13 جولائی 2018 19:52

سندھ اسپورٹس بورڈ سہ روزہ کرکٹ فیسٹیول ،افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ہونگے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے سندھ اسپورٹس بورڈ سہ روزہ کرکٹ فیسٹیول ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پہلی مرتبہ اسکول اور دینی مدرسہ کے طلباء کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح بروز پیر مورخہ16 جولائی کو صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی اور ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی بھی ہونگے۔ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی کے مطابق سندھ کی تاریخ میں صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ پہلی مرتبہ دینی مدارس کو ٹورنامنٹ میں شامل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل بروز بدھ18جولائی کو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر ہوگا‘ فاتح ٹیموں کو محکمہ کھیل کی جانب سے ٹرافیز اور نقد انعامات دیئے جائیں گے جبکہ ٹیموں کو مکمل کٹس اور کھیلنے کا سامان بھی محکمہ کھیل فراہم کرے گا۔
وقت اشاعت : 13/07/2018 - 19:52:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :