آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آخری ون ڈے میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام،

کاسپیرک کی 5 وکٹیں اور سوفی ڈیوائن کی شاندار سنچری

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:10

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آخری ون ڈے میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام،
لائسیسٹر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام رہی، فاتح ٹیم نے 220 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، سوفی ڈیوائن نے 117 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، کاسپیرک نے بھی 5 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، ڈیوائن میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

لائسیسٹر میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں انگلینڈ ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47.4 اوورز میں 219 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ایمی جونز 78 اور بیومائونٹ 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کاسپیرک نے 5 وکٹیں لیں، جواب میں نیوزی لینڈ ویمن نے مطلوبہ ہدف 44.4 اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کیا، سوفی ڈیوائن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 20:10:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :