مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے کیچز کی تیسری سنچری مکمل کر لی

جوروٹ نے سنچری کے ساتھ ہی انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بلے باز بن گئے، سابق بلے باز ایلک سٹورٹ کے 4 ہزار 677 رنز کے ریکارڈ کو توڑ دیا تاہم موجودہ کپتان آئنمورگن5 ہزار 530 رنز بنا کر سرفہرست ہیں

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:57

مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے کیچز کی تیسری سنچری مکمل کر لی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے کیچز کی تیسری سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے چوتھے وکٹ کیپر ہیںبھارت کی جانب سے نیان مونگیا 140 میچوں میں 110 کیچز کر کے دوسرے اور سابق کپتان راہول ڈراویڈ72 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے۔

، انہوں نے ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں جوز بٹلر کا کیچ تھام کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل سری لنکا کے کمار سنگاکارا، آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور جنوبی افریقہ کے مارک بائوچر بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، گلکرسٹ 417 کیچز تھام کر پہلے، بائوچر 402 کیچز تھام کر دوسرے اور سنگاکارا 383 کیچز تھام کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے بہترین بلیبازی کا مظاہرہ کرتیہوئے کیرئر کی 12 ویں سنچری مکمل کرکے مارکس ٹریسکوتھک کی زیادہ سنچریوں کا ملکی ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔جوروٹ اس سنچری کے ساتھ ہی انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے سابق بلے باز ایلک سٹورٹ کے 4 ہزار 677 رنز کے ریکارڈ کو توڑ دیا تاہم موجودہ کپتان آئنمورگن5 ہزار 530 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، این بیل 5 ہزاور 416 رنز بنا کر دوسرے اور سابق کپتان پال کولنگ ووڈ 5 ہزار 92 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 22:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :