ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ ،پاکستانی باکسر محمد وسیم معمولی فرق سے ہار گئے، موروتی متھالین فاتح قرار

محمد وسیم کی مسلسل 8فتوحات کے بعد پہلی شکست ،محمد وسیم نے 12 راونڈ کی فائٹ میں اپنے حریف کا سخت مقابلہ کیا دونوں کے درمیان فائٹ کا اسکور 114، 113، 114، 111، 116اور 111رہا، ججز نے جنوبی افریقی حریف باکسر موروتی متھالین کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں فاتح قرار دیا

اتوار 15 جولائی 2018 16:30

ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ ،پاکستانی باکسر محمد وسیم معمولی فرق سے ہار گئے، موروتی متھالین فاتح قرار
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستانی باکسر محمد وسیم ملائیشیا میں ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کا مقابلہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد معمولی فرق سے ہار گئے، جنوبی افریقا کے موروتی متھالین کو فاتح قرار دے دیا گیا، محمد وسیم کی مسلسل 8فتوحات کے بعد پہلی شکست ہے،محمد وسیم نے بارہ راونڈ کی فائٹ میں اپنے حریف کا سخت مقابلہ کیا ،دونوں کے درمیان فائٹ کا اسکور 114، 113، 114، 111، 116اور 111رہا تاہم ججز نے حریف باکسر موروتی متھالین کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں فاتح قرار دیا۔

یہ ٹائٹل فلپائن کے باکسر ڈونی نائٹیس کیجونیئر بینٹم ویٹ کیٹگری میں چلے جانے سے خالی ہوا تھا۔محمد وسیم پہلے پاکستانی باکسر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کی فائٹ لڑی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔محمد وسیم نے فائٹ سے قبل کوالالمپور سے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس فائٹ کے سلسلے میں خاصے پرجوش ہیں یہ ان کا خواب بھی ہے۔

انہوں نے لاس ویگاس میں اپنے ٹرینر جیف مے ویدر کے ساتھ سخت ٹریننگ کی ہے جن کے ساتھ وہ پچھلے دو سال سے وابستہ ہیں۔محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ان کے کورین پروموٹر اینڈی کم انہیں ورلڈ باکسنگ کونسل کی فائٹ دلانے میں ناکام رہے تھے اگرچہ وہ اب بھی ان کے پروموٹر ہیں لیکن اب انہوں نے ایک امریکی منیجر کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو ان کے باکسنگ سے متعلق تمام معاملات دیکھ رہے ہیں ۔

محمد وسیم نے کہا کہ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کی باکسنگ کی دنیا میں بڑی اہمیت ہے انہیں اس سے وابستہ ہونے پرخوشی ہے۔ انہیں تین سال کا کنٹریکٹ بھی دیا گیا ہے لیکن وہ ٹائٹل فائٹ کے بعد ہی اس بارے میں فیصلہ کریں گے ۔یاد رہے کہ تیس سالہ محمد وسیم اپنے پروفیشنل کریئر میں آٹھ فائٹس میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں اور انہیں اپنے پروفیشنل کریئر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

محمد وسیم کے حریف پنتیس سالہ ایم تھلانی نے اپنے کریئر میں اڑتیس میں سے چھتیس فائٹس جیتی ہیں جن میں چوبیس میں حریف باکسرز کو ناک آٹ کیا ہے۔انہوں نے اپنے اعزاز کا چار بار دفاع کیا لیکن انہیں اپنے عالمی اعزاز سے اسوقت محروم ہونا پڑا جب انہوں نے اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے ایک فائٹ لڑنے سے انکار کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/07/2018 - 16:30:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :