باکسر عامر خان کا مہمند اور بھاشا ڈیم کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 10لاکھ روپے امداد دوںگ، اگلی فائٹ کے بعد مزید فنڈز بھی دوں گا،عامر خان

اتوار 15 جولائی 2018 18:50

باکسر عامر خان کا مہمند اور بھاشا ڈیم کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) باکسر عامر خان نے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 10لاکھ روپے امداد ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان کردیا یے۔

(جاری ہے)

باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ میں مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 10لاکھ روپے امداد ڈیم فنڈز میں جمع کرائوں گا جبکہ اگلی فائٹ کے بعد مزید فنڈز بھی دوں گا۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جمع کروا دی ہے جبکہ چیف جسٹس نے اس کارخیر کیلئے بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنی جیب سے 10لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/07/2018 - 18:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :