سری لنکا ،جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جولائی سے شروع ہو گا

پیر 16 جولائی 2018 12:17

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جولائی سے شروع ہو گا، میزبان سری لنکن ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آئی لینڈرز نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو278 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

پروٹیز کھلاڑیوں کی پہلے ٹیسٹ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن اور بدترین رہی، پروٹیز ٹیم آئی لینڈرز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے شعبے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دی، جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 126 اور دوسری اننگز میں 73 رنز پر ڈھیر ہوئی ۔ اب دوسرے ٹیسٹ میں بھی اس کے بلے بازوں کا امتحان ہو گا۔ پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد سری لنکن کھلاڑی دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں ،دوسری جانب پروٹیز ٹیم بھی حساب چکتا کرنے کیلئے پر جوش ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 12:17:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :