ْبال ٹیمپرنگ کیس میں پابندی کا شکار اسٹیو اسمتھ اورڈیوڈ وارنربگ بیش لیگ نہیں کھیل سکیں گے

پابندی کا شکار کرکٹرز بی بی ایل نہیں کھیل سکیں گے ان پر پابندی برقرار رہے گی،بی بی ایل کے سربراہ کم میکونی

پیر 16 جولائی 2018 13:38

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار آسٹریلوی کرکٹرز اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔بال ٹیمپرنگ کیس میں پابندی کا شکار سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر اپنے ہی ملک کی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔

(جاری ہے)

بی بی ایل کے سربراہ کم میکونی نے واضح کر دیا ہے کہ پابندی کا شکار کرکٹرز بی بی ایل نہیں کھیل سکیں گے ان پر پابندی برقرار رہے گی، جبکہ انہیں لیگ کی پروموشن کے کام میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنے حال ہی میں کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹونٹی میں حصہ لیا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنے ملک کی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ کرکٹرز کی سزاوں میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 13:38:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :