انگلینڈ اور بھارت کے مابین فیصلہ کن ون ڈی کل کھیلا جائیگا، سیریز 1-1سے برابر

انگلینڈ نے بھارت کیخلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے میلان کی جگہ جیمز ونس کو ٹیم میں طلب کر لیا

پیر 16 جولائی 2018 13:41

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل منگل کو لیڈز کے مقام پر مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے، بھارت نے میزبان انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم چھائی رہی اور اس نے مہمان بھارت کو 86 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کن ون ڈے میں دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دوسری جانب انگلینڈ نے بھارت کیخلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کیلئے جیمز ونس کو ٹیم میں طلب کر لیا، ونس کو ڈیوڈ میلان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، میلان کو بھارت اے کیخلاف شیڈول چار روزہ میچ کیلئے انگلینڈ لائنز کی نمائندگی کیلئے ریلیز کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 13:41:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :