ورلڈ کپ 2019ء،ناصر حسین کی پیشن گوئی نے پاکستانیوں کو خوش کردیا

پاکستان نے گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیاتھا

پیر 16 جولائی 2018 15:18

ورلڈ کپ 2019ء،ناصر حسین کی پیشن گوئی نے پاکستانیوں کو خوش کردیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2018 ء) سابق برطانوی کپتان ناصر حسین نے ورلڈ کپ2019ءکے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ2019ء30مئی سے14جولائی تک کھیلا جائے گا، 12کرکٹ ورلڈ کپ انگلینڈ کے مختلف گراﺅنڈز پر کھیلا جائے گا ۔آئی سی سی کی جانب سے تبدیلیو ں کے بعد اب اس میگا ایونٹ میں 10ٹیمیں شرکت کریں گی،میگا ایونٹ کے قریب آتے ہی جوش جذبہ بھی بڑھ رہا ہے،کرکٹ ماہرین ابھی سے ایونٹ کی فیورٹ ٹیموں کے حوالے سے اپنی اپنی رائے دے رہی ہیں،ایونٹ کے لیگ سٹیج میں ہر ٹیم 9میچز کھیلے گی جس کے بعد فائنل میچ لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا،دنیائے کرکٹ کے دیگر پنڈتوں کی طرح سابق برطانوی کپتان ناصرحسین نے ورلڈ کپ2019ءکے لیے اپنی فیورٹ ٹیم بتا دی ہے،اس وقت بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے دوسرے ون ڈ ے کے دوران کمنٹری پینل نے اپنی اپنی ٹیم کے حوالے سے اظہار خیا ل کیا ،ناصر حسین کے علاوہ باقی تمام کمنٹیٹروں نے ورلڈ کپ 2019ءکے لیے بھارت اور انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا ،ان کی اس پیشن گوئی کی وجہ دونوں ٹیموں کا مضبوط ہونا ہے،دوسرے ون ڈے کے دوران ایک کمنٹیٹر نے ایک سال بھی اسی تاریخی گراﺅنڈ پر انگلینڈ یا بھارت کے ورلڈ کپ جیتنے کی پیشن گوئی کی،مذکورہ کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ اور بھارت کواگلے سال ورلڈ کپ فائنل میں مد مقابل دیکھ سکتے ہیں ، تاہم کمنٹری بکس میں بیٹھے ناصر حسین نے ورلڈ کپ2019ءمیں پاکستان کی جیت کی پیشن گوئی کرڈالی ،انہوں نے ایک کمنٹیٹر کو جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان پر نظر رکھنا،وہ اگلے سال خاموشی سے ورلڈ کپ جیت سکتا ہے“۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کی زیر قیادت اس وقت قومی ٹیم عمدہ کرکٹ کھیل رہی ہے اور اس وقت دنیا کی نمبر ایک ٹی ٹونٹی ٹیم ہے ،ناصر حسین کو امید ہے کہ گرین شرٹس ایک بار پھر دنیا کو حیران کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں ،پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی ہے ۔ 
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 15:18:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :