کینن فوم چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز اگست کے آخری ہفتے میں ہوں گے

پیر 16 جولائی 2018 16:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹورنامنٹ کے باقی میچز کے انعقاد کی تاریخوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھرم پورہ جم خانہ اور مغلپورہ جم خانہ کے درمیان ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل کے علاوہ دونوں سیمی فائنل اور فائنل مون سون کے بعد اگست کے آخری ہفتے میں کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پیٹرن چیف شیخ محمد ابراہیم نے ٹو رنامنٹ کے 54 میچوں کے شاندار انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ساتھ ساتھ سپورٹس صحافیوں کی تنظیم سجال کیلئے اعلان کردہ میچوں کا انعقاد شایان شان انداز میں کیا جائے۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے رکن شفیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ایک آغاز ہے آئندہ ایڈیشنز میں دوسرے دو زونز کی ٹیمیں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بھی خصوصی انعامات دیئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 16:30:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :