فٹ بال ورلڈ کپ فائنل کی اسکریننگ پر پی ایف ایف سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کا اظہار تشکر

پیر 16 جولائی 2018 16:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سکسٹین اسٹار فٹ بال گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر فٹ بال ورلڈ کپ فائنل میچ کو دکھانے کیلئے بڑی اسکرین نصب کی گئی۔ شائقین فٹ بال اور اہلیان فیڈرل بی ایریا کی کثیر تعداد فائنل میچ سے لطف اندوز ہوئی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اسکریننگ کے موقع پر شائقین کیلئے نشستوں کے ساتھ ساتھ چائے کا اسٹال بھی لگایا گیا تھا۔

ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے صدر سید عثمان شاہ، سیکرٹری انٹرنیشنل سلیم پٹنی، نائب صدر محمد شمیم، زونل انچارج ایف بی ایریا ہارون شیرازی، سیکریٹری ریفریز سینٹرل محمد شبیر، سیکریٹری شہید بینظیر آباد ماسٹر ریاست ، اسپورٹس جرنلسٹ ریاض احمد، نیشنل ریفری نور عالم، پی ایف ایف کے آفیشل فوٹو گرافر اکبر شیخ و دیگر نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات، سینئر نائب صدر خادم علی شاہ،نائب صدر سردار نوید حیدر، سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار لودھی،ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور میڈیا شاہدکھوکرسے اظہار تشکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بڑی اسکرین لگانے کے فٹ بال دوست فیصلے اور شاندار انتظامات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے فٹ بال کھیل کی ترقی و فروغ کا سلسلہ آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔ ڈی ایف اے سینٹرل کی منتخب باڈی کے جملہ عہدیدران و ممبران کا تعاون ہمیشہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ ہو گا۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 16:47:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :