فخر زمان کی دھواں دار سینچری، پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی پیر 16 جولائی 2018 18:57

فخر زمان کی دھواں دار سینچری، پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی
بلاوایو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2018 ء) پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو9وکٹوں سے شکست دیدی ۔زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میںزمبابوے کے195رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا ،دونوں بلے بازوں نے گرین شرٹس کو 119رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد امام الحق44رنز بنا کررن آﺅٹ ہوگئے ، فخر زمان اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے 76رنز جوڑ کر پاکستان کو جیت دلا دی ۔

فخر زمان نے اس دوران اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی ، فخر زمان117اور بابر اعظم29رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔ اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو برائن چھاری اور چھامو چیبھابھا نے اننگز کا آغاز کیاتاہم عثمان شنواری نے دونوں اوپنرز کو جلد ہی پوویلین چلتا کیا ،چھاری ایک اور چھبھابھا7رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،ہیملٹن مساکاڈزا اور مساکنڈزا نے تیسری وکٹ کے لیے62رنز جوڑے جس کے بعد مساکانڈزا 24رنز بنا کر آﺅ ٹ ہوئے ، ہیملٹن مساکاڈزا نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 34ویں نصف سنچری مکمل کی ،وہ59رنزبنا کر شعیب ملک کا شکار بنے ،ریان مرے16اور ڈونلڈ تریپانو13رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،لیام لوچے بغیر کوئی رن بنا ئے پوویلین لوٹے جب کہ ویلنگٹن مساکاڈزا 12رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوئے جنہوں نے اپنے ون ڈ ے کیریئر کی تیسری نصف سنچری مکمل کرنے والے پیٹر مور کی اننگز کا بھی خاتمہ کیا ،چھتارا1رن بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جس سے زمبابوے کی اننگز کاخاتمہ ہوا،پاکستان کے لیے عثمان شنواری نے 4،حسن علی نے3 اور شعیب ملک نے ایک وکٹ لی ۔

(جاری ہے)

دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے، کپتان سرفراز احمد کو آج کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان کی خدمات حاصل ہوں گی۔بلاوایو میں موسم سرد ہے اور درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، پچ پر نمی کے باعث ابتدا میں بیٹنگ کرنےوالی ٹیم کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں اور پچ بولنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

پاکستان کی توجہ ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں پر مرکوز اور اس کمزور ٹیم کےساتھ مقابلوں کی حیثیت بظاہر کسی پریکٹس سیشن کے دوران وارم اپ مقابلے سے زیادہ کی دکھائی نہیں دے رہی۔ اوپنر امام الحق نے بھی کمزور حریف کے سامنے ایک اور سنچری جڑ دی، یہ ان کی پانچ میچز میں دوسری تھری فیگر اننگز ہے۔ فخر زمان بھی ٹاپ آرڈر کو مستحکم کرنےکا باعث بن رہے ہیں۔

میزبان سائیڈ کےخلاف پاکستانی بیٹنگ کہیں بہتر، لچکدار اور اس میں کافی گہرائی پائی جاتی ہے۔ دوسری جانب زمبابوین کھلاڑی ہیں جن میں سے بہت سے گمنام ہیں جنھیں اہم پلیئرز کے بائیکاٹ کے باعث میدان میں اتارا جارہا ہے، ان کے پاس چونکہ کھونے کو کچھ بھی نہیں ہے اسلئے وہ ہر قسم کے دباﺅسے پوری طرح آزاد ہیں۔ پہلے میچ میں وکٹ کیپر ریان مرے اور آف سپنر لیام روچ نے ڈیبیو کیا تھا اور دوسرے میچ میں بھی تبدیلی کا امکان روشن ہے۔علاوہ ازیں شعیب ملک کو ون ڈے کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید تین رنز درکار ہیں۔ زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکیڈزا کہتے ہیں کہ یہ چند کھلاڑیوں کے لیے انٹرنیشنل لیول سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع ہے۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 18:57:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :