بنگلہ دیش میں 5نوجوان فٹبالرز دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے

ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل، پولیس نے واقعے کے 6گھنٹے بعد لاشیں نکال لیں

پیر 16 جولائی 2018 20:43

بنگلہ دیش میں 5نوجوان فٹبالرز دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے
ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) بنگلہ دیش میں 5نوجوان فٹبالرز دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تاہم پولیس نے واقعے کے 6گھنٹے بعد ان کی لاشیں باہر نکال لیں۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس چیف بختیارالدین چوہدری کے مطابق اسکول کے 22طالبعلموں نے دو ٹیمیں بناکر فٹبال میچ کھیلا اور اس کے بعد دریا میں نہانے کا ارادہ کیا، ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، اتوار کو ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش میں روایتی طور پر کرکٹ کو پسند کیا جاتا ہے لیکن ہر چار برس بعد منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر یہاں کے شائقین برازیل اور ارجنٹائن کی ٹیموں کو خاصا سپورٹ کرتے ہیں، ہلاک ہونے والے بچوں نے بھی انہی دونوں ممالک کی مناسبت سے ٹیمیں تشکیل دیکر میچ کھیلا تھا۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 20:43:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :