فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کیریئر کی دوسری سنچری داغ دی

پیر 16 جولائی 2018 23:10

فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کیریئر کی دوسری سنچری داغ دی
بلاوایو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے ڈٹ کر میزبان بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، یہ ان کے کیریئر کی دوسری سنچری ہے، انہوں نے کیریئر بہترین 117 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 23:10:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :