زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا

گرین شرٹس کو سیریز میں2-0 برتری حاصل

منگل 17 جولائی 2018 09:20

بلاویو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) بدھ کو بلاویو میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 201 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز اور پہلے دو ون ڈے میچوں میں شاندار فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال مزید بلند ہو گیا ہے، گرین شرٹس کے کھلاڑی تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش ہیں تو دوسری جانب میزبان ٹیم متواتر شکستوں کے داغ دھونے کی خواہاں ہے، توقع ہے کہ وہ سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 20 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 09:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :