عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کا آغاز (آج) ہو گا، 28 ممالک کے 171 کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے، پاکستانی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی

منگل 17 جولائی 2018 09:20

چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ورلڈ جونیئر سکوائش انفرادی اینڈ ٹیم چیمپئن شپ کا آغاز (آج) بدھ سے چنائی، بھارت میں ہو گا، پاکستانی کھلاڑی بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

12 روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 28 ممالک کے 171 کھلاڑی ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے، چھ رکنی پاکستانی ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ چکی ہے اور وہ ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، گرین شرٹس نے 2016ء میں پولینڈ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں مصر کو ہرا کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، پاکستانی ٹیم عباس زیب، محمد عزیر، حارث قاسم، فرحان ہاشمی، اسداللہ خان اور عزیر شوکت پر مشتمل ہے، یاد رہے کہ بھارت نے پہلے پاکستانی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کیلئے ویزے دینے سے انکار کیا تھا جس پر پاکستان سکوائش فیڈریشن نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا اور بھارت پاکستانی احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا اور بالاآخر اس نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیئے۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 09:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :