سری لنکا کو دوسرے ، آخری ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز برابر کرینگے، ہاشم آملہ

میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے،، کھلاڑی میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے پر جوش ہیں،بیان

منگل 17 جولائی 2018 12:24

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف دبائو نہیں لیں گے، کھلاڑی میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے پر جوش ہیں تاہم ہدف کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 278 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ سری لنکا ایک مضبوط ٹیم ہے اور وہ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، انکی ٹیم آئی لینڈرز کے خلاف دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کریگی اسلئے کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتح کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 12:24:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :