شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 3 رنز درکار

منگل 17 جولائی 2018 16:00

بلاوایو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستانی ٹیم کے سٹار آل رائونڈر شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 3 رنز کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) بدھ کو زمبابوے کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ میں 7 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیں گے، اگر شعیب کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آٹھویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے، شعیب ملک نے 263 ایک روزہ میچ میں 9 سنچریوں کی مدد سے 6997 رنز بنا رکھے ہیں، پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے، جاوید میانداد 7381 رنز بنا کر پانچویں، یونس خان 7249 رنز بنا کر چھٹے اور سلیم ملک 7170 رنز بنا کر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 16:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :