جنوبی افریقن سپنر تبریز شمسی کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار

منگل 17 جولائی 2018 16:00

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) جنوبی افریقن سپنر تبریز شمسی گھریلو وجوہات کی بناء پر سری لنکا سے واپس وطن لوٹ گئے جس کی وجہ سے ان کی آئی لینڈرز کے خلاف شیڈول دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جولائی سے شروع ہو گا، میزبان سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آئی لینڈرز نے پروٹیز کو پہلے ٹیسٹ میں 278 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقن ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمسی گھریلو وجوہات کی بناء پر واپس وطن لوٹ گئے ہیں، ان کی واپسی کے حوالے سے ابھی کلیئر نہیں اسلئے ان کی سری لنکا کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، اگر وہ دستیاب نہ ہوئے تو ان کی جگہ ان کیپڈ لیگ سپنر شان وون برگ کو ڈیبیو دیا جا سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 16:00:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :