ایشین گیمز : پاکستان سپورٹس بورڈ کے طے شدہ قوائد نظر انداز، خاتون اتھلیٹ صاحب اسراتاحال تربیتی کیمپ میں رپورٹ نہ کر سکی

سپورٹس بورڈ کی مانیٹرنگ کمیٹی اور اتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدداران معاملے کو دبانے میں کوشاں ، فیڈریشن نے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی

منگل 17 جولائی 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی جاری تربیتی کیمپس میں طے شدہ قوائد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایشین گیمز کے دستے میں شامل خاتون اتھلیٹ صاحب اسراتاحال تربیتی کیمپ میں رپورٹ نہ کر سکی جبکہ سپورٹس بورڈ کی مانیٹرنگ کمیٹی اور اتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدداران معاملے کو دبانے میں کوشاں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے 18مرد اور3خواتین پر مشتمل تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگایا تاہم حیران کن طور پر ایشین گیمز کے اتھلیٹکس دستے میں شامل خواتین پلیئرصاحب اسرا نے تربیتی کیمپ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا اور صرف دیگر دو خواتین اتھلیٹس ماریہ مراتب اور رابعہ عاشق ہی تربیتی کیمپ میں رپورٹ کر سکیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ اتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدداران نے بھی صاحب اسرا کے ایشین گیمز کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے پر خاموشی اختیار کر لی ہے جبکہ ایشین گیمز کی تیاریوں کی نگرانی کیلئے قائم پاکستان سپورٹس بورڈ کی مانیٹرنگ کمیٹی بھی اس معاملے کو چھپانے میں کوشاں ہیں کیونکہ سپورٹس بورڈ کی مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین نصر اللہ رانا کا اتھلیٹکس فیڈریشن کی طرف کافی جھکاو ہے اور اس حوالے سے قومی خزانہ سے لگائے جانیوالے فنڈز کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام کو اصل حقائق بتانے سے پوشیدہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 16:30:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :