پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین پاسبان گروپ کا انتخابی جلسہ ، سپورٹس بورڈ کے ملازمین کو ڈرانے ،دھمکانے کی مذمت

منگل 17 جولائی 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین پاسبان گروپ کا انتخابی جلسہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سینٹر میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے لیبر یونین سی بی اے کے صدرسید شباب بخاری پاسبان گروپ کے نامزد سیکرٹری جنرل موسیٰ حسیب، صدر عامر محمود صدیقی، چیئر پرسن محترمہ کلثوم احمدسمیت سینکڑوں کی تعداد میں سپورٹس بورڈ کے ملازمین نے شرکت کی ۔

سی ڈی اے لیبر یونین سی بی اے کے صدر سید شباب بخاری نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کو ڈرایا ، دھمکایا جا رہا ہے ، ایسی اقدام کی مذمت کرتا ہوں اور سپورٹس بورڈ کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سب سے پہلے سیسہ پلائی دیوار بنوں گا۔پاسبان گروپ کی نامزد چیئر پرسن کلثوم احمد اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران برسر اقتدار ورکر گروپ کی پالیسیوں اور طریقہ واردات کو انتہائی قریب سے دیکھا۔

(جاری ہے)

ورکر گروپ کی مزدور دشمن کارائیوں نے مجھے پاسبان گروپ میں شامل ہو کر محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کرنے پر آمادہ کیا ہے۔ میں پی ایس بی میں کام کرنے والی خواتین مزدور وں کی نمائندہ ہوں۔ پاسبان گروپ کے نامزد سیکرٹری جنرل موسٰی حسیب نے سب ملازمین سے درخواست کی کہ وہ تبدیلی کیلئے 3اگست کو چاند تارا کے نشان پر مہر لگا کر پاسبان گروپ کو کامیاب کروائے تاکہ ملازمین کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا سکے ۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 16:30:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :