شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 3رنز درکار

منگل 17 جولائی 2018 18:10

شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 3رنز درکار
بلاوایو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستانی ٹیم کے سٹار آل رائونڈر شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 3رنز کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج)بدھ کو زمبابوے کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ میں 7ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیں گے، اگر شعیب کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آٹھویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے، شعیب ملک نے 263ایک روزہ میچ میں 9 سنچریوں کی مدد سے 6997رنز بنا رکھے ہیں، پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824رنز بنا کر تیسرے، شاہد آفریدی 8027رنز بنا کر چوتھے، جاوید میانداد 7381رنز بنا کر پانچویں، یونس خان 7249رنز بنا کر چھٹے اور سلیم ملک 7170رنز بنا کر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 18:10:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :