اس عمر میں یووینٹس کی طرف سے کھیلنے کا موقع دیے جانے پر شکر گزار ہوں،رونالڈو

عموما میری عمر میں کھلاڑی چین یا قطر کے فٹبال کلبوں کا رخ کرتے ہیں،میرے لیے یہ بہت جزباتی لمحہ ہے،میڈیا سے گفتگو

منگل 17 جولائی 2018 21:28

اس عمر میں یووینٹس کی طرف سے کھیلنے کا موقع دیے جانے پر شکر گزار ہوں،رونالڈو
ٹیورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) فٹبال سٹار کرسچیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ اطالوی کلب یووینٹس کی طرف سے کھیلنے کا موقع دیے جانے پر شکر گزار ہیں اور عموما ان کی عمر میں کھلاڑی چین یا قطر کے فٹبل کلبوں کا رخ کرتے ہیں۔پرتگال کے 33 سالہ کپتان چند دن پہلے تک ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی طرف سے بطور سٹرائیکر کھیلتے تھے۔

تاہم ان کا ٹرانسفر اب 100 ملین پانڈ کے عوض اطالوی کلب یووینٹس میں ہوا ہے۔نو سال تک ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلنے والے رونالڈو نے کہا کہ 'اپنے کیریئر کے اس موڑ پر یووینٹس کی طرف سے کھیلنے پر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔وہ اٹلی کے شہر ٹیورن میں اپنے نئے کلب کی جرسی دکھانے کی تقریب میں صحافیوں سے بات کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ انھیں کسی اور کلب سے کھیلنے کی پیشکش نہیں تھی۔

(جاری ہے)

رونالڈو یووینٹس کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز ارجنٹینا کے فارورڈ گونزالو ہیگوئن کے پاس تھا جسے خریدنے کے لیے اطالوی کلب نے 75اعشاریہ تین ملین پاونڈ ادا کیے تھے۔رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے 2009میں ریال میڈرڈ آئے اور کلب کے لیے سب سے زیادہ 451گول کیے۔ اس دوران انھوں نے پانچ بار دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ 'بیلن ڈور' بھی حاصل کیا۔ جبکہ گزشتہ پانچ سیزن میں سے چار سیزن میں رونالڈو نے میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ میں بھی کامیابی دلوائی اور فیفا کلب ورلڈ کپ بھی جیتا۔رونالڈو نے مزید کہا کہ میں ان سارے کھلاڑیوں سے مختلف ہوں جو میری عمر میں یہ سوچتے ہیں کہ ان کا کیریئر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ میرے لیے یہ بہت جزباتی لمحہ ہے۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 21:28:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :