ٹریسکوتھک کا ریکارڈ پاش پاش، جوروٹ ون ڈے میچزمیں زیادہ سنچریاں بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے

بدھ 18 جولائی 2018 19:27

ٹریسکوتھک کا ریکارڈ پاش پاش، جوروٹ ون ڈے میچزمیں زیادہ سنچریاں بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) جو روٹ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور بنا کر سابق ہم وطن بلے باز مارکس ٹریسکوتھک کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، ٹریسکوتھک نے 12سنچریاں سکور کر رکھی تھیں جبکہ روٹ نے 13ون ڈے سنچریاں بنا کر نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، انہوں نے 4800رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/07/2018 - 19:27:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :