بچے فٹبال ورلڈ کپ فائنل میچز میں ہونے والے گولز کی ہوبہو نقل کر نے لگے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 18 جولائی 2018 19:27

بچے فٹبال ورلڈ کپ فائنل میچز میں ہونے والے گولز کی ہوبہو نقل کر نے لگے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں بچوں کو فٹبال ورلڈ کپ فائنل میچز میں ہونے والے گولز کی ہوبہو نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو کے ایک مقامی گرانڈ میں ننھے بچوں کی دو ٹیموں نے فرانس اور کروشیا کی ٹیموں کی جرسی پہن کر فائنل میچ کو دہرایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میچ میں ہونے والے تمام گولز اس ہی انداز میں کر کے دکھائے جیسے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کیے تھے ،تمام بچوں نے کارنر کک سے لے کر پینلٹی گولز تک کی نقل کی اور اس کے بعد جشن بھی ویسا ہی منایا جیسے فائنل میچ میں کھلاڑیوں نے منایا تھا۔ان ننھے کھلاڑیوں کی فٹبال ورلڈ کپ فائنل کی نقل کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔
وقت اشاعت : 18/07/2018 - 19:27:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :