فٹبال کلبوں کا سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اقبال قاسم کو دوبارہ نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کا چارج لینے پر مبارکباد

بدھ 18 جولائی 2018 23:32

فٹبال کلبوں کا سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اقبال قاسم کو دوبارہ نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کا چارج لینے پر مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) فٹبال کلبوں نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اقبال قاسم کو دوبارہ نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کا چارج لینے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے اقبال قاسم کھیلوں کی ترقی اور ادارے کی نیک نامی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بینک کو ایک بار پھر اسپورٹس میں نمبر ون بنائیں گے۔

(جاری ہے)

سائوتھ کے قدیم فٹبال کلب بلوچ محمڈن کے استاد محمد اقبال، شکیل پی آئی اے، موسی لاشاری فٹبال کلب کے سیکریٹری محمد سلیم سماء، فیصل بروہی، کلری محمڈن کے اقبال رائو، عبدالوحید، تنظیم اسپورٹس گذری کے حفیظ بروہی، محمود علی خان مودی، خیبر مسلم کے اظہر محمود مفتی، شہباز گرین بنارس کے رضا خان، سوسائٹی برادرز کیماڑی کے نور محمد نورا سمیت دیگر فٹبال کلبوں اور اسپورٹس مینوں نے نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اقبال قاسم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور امید کی ہے وہ غریبوں کے کھیل خصوصا فٹبال پر زیادہ توجہ دیں گے۔
وقت اشاعت : 18/07/2018 - 23:32:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :