آل سندھ ینگ پنجگور بینیفٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں سوسائٹی برادرز کیماڑی کی فتح

بدھ 18 جولائی 2018 23:32

آل سندھ ینگ پنجگور بینیفٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں سوسائٹی برادرز کیماڑی کی فتح
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ینگ پنجگور فٹبال کلب کے زیراہتمام لیاری جنرل فٹبال اسٹیڈیم میں آل سندھ ینگ پنجگور بینیفٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں سوسائٹی برادرز کیماڑی نے سائوتھ کی مضبوط حریف حیدری بلوچ کو پنالٹی ککس پر5-4 سے شکست دیدی۔ میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔لیاری جنرل اسٹیڈیم میں کھیل کا آغاز تیزرفتاری سے ہوا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پت بھرپو حملے کئے لیکن کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی،مقابلہ بغیر کسی گول کے برابررہا۔ دوسرے ہاف میں سوسائٹی برادرز کیماڑی کی جانب سے گول کیپر عدنان ، دفاعی کھلاڑیوں ادریس ، زبیر اور عبداللہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف حیدری بلوچ کے فاروڈز کو گول کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

(جاری ہے)

ریفری کی اختتامی وسل پر مقابلہ بغیر سکی گول کے برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی ککس دیں گئیں جس میں سوسائٹی برادرز نے اپنے تجربہ کار گول کیپر نور محمد نورا کی عمدہ گول کیپنگ کی وجہ سے حیدری بلوچ کو 5-4سے قابو کرکے جیت اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کے گول کیپر نور محمد نورا نے پنالٹی کک روک پر اپنی ٹیم کو میچ میں سرخرو کردیا۔ میچ کے ریفری سلیم فیض، اسسٹنٹ ریفری مراد، عبدالجبار،میچ کمشنر امداد تھے۔
وقت اشاعت : 18/07/2018 - 23:32:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :