سرفراز نے سیریز کی فتح کا کریڈٹ کس کو دیدیا ، جانئے

قومی کپتان کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پرامید

جمعرات 19 جولائی 2018 14:35

سرفراز نے سیریز کی فتح کا کریڈٹ کس کو دیدیا ، جانئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2018 ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے زمبابوے کیخلاف سیریز میں تین ،صفر سے کامیابی کا کریڈٹ تمام پاکستانی پلیئرز کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی جانب سے ایک اور عمدہ کارکردگی تھی جس میں فہیم اشرف اور جنید خان نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا جو سخت مقابلوں میں بھی بہتر کھیل پیش کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان آل راﺅنڈر فہیم اشرف کی پرفارمنس روز بہ رو ز بہتر ہوتی جا رہی ہے اور چونکہ وہ ایک آل راﺅنڈر ہیں لہٰذا ان کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں کئی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن ان کی کوشش ہو گی کہ آئندہ دونوں میچوں کے دوران دیگر کھلاڑیوں کو بھی مواقع فراہم کئے جائیں اور حالیہ کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے بہترین بولنگ کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کو دے دیا۔زمبابوے کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ ون ڈے کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوش ہوں، اس کارکردگی کے پیچھے گھر والوں کی دعاﺅں اور سب سے زیادہ بولنگ کوچ اظہر محمود کی کوششوں کا ہاتھ ہے، وہ ہمیشہ بولرز کو اعتماد دیتے ہیں اور پورے ردھم سے بولنگ کرتے ہوئے انجوائے کرنے پر ابھارتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بولنگ کوچ کی ہدایت کے مطابق سٹمپ ٹو سٹمپ بولنگ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کامیابی ملی، نمبر 4 پر بیٹنگ کیلئے تیار تھا تاہم ٹاپ آرڈر کی اچھی پرفارمنس کی وجہ سے باری نہیں آ رہی، جب بھی موقع ملا بیٹنگ میں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکاڈزا کا کہنا تھا کہ بلے بازوں کے خراب شاٹس کھیلنے کے باعث ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،امید ہے کہ کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اگلے میچ میں عمدہ پر فارم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ 
وقت اشاعت : 19/07/2018 - 14:35:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :