ٹور ڈی لاہور ساہیوال انٹرنیشنل سائیکل ریس 18 اگست کو منعقد ہو گی، چیئرمین سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن

جمعرات 19 جولائی 2018 21:06

ٹور ڈی لاہور ساہیوال انٹرنیشنل سائیکل ریس 18 اگست کو منعقد ہو گی، چیئرمین سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) یوم آزادی کی مناسبت سے ٹور ڈی لاہور ساہیوال انٹرنیشنل سائیکل ریس 18 اگست کو منعقد ہوگی۔ سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ریس کا فاصلہ 186 کلومیٹر ہوگا جس میں دنیا بھر سے 100 تیز رفتار ترین انٹرنیشنل سائیکلسٹ شرکت کریں گے جن میں افغانستان، ایران، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا، آزر بائی جان، امریکہ اور ازبکستان کے ممالک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریس لاہور سے ساہیوال تک منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی 6 رکنی تیز رفتار ٹیم کی سلیکشن کیلئے 30 سائیکلسٹوں پر مشتمل گروپ ناردن بائی پاس اور سپر ہائی وے پر انٹرنیشنل سائیکلسٹ کوچ محمد سہیل بلوچ اور جمعہ خان بلوچ کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کررہا ہے جن میں سے 12 اگست کو فائنل سلیکشن میں 6 تیز رفتار ترین سائیکلسٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ کی ٹور ڈی ریس کی سپر ویژن کریں گے۔
وقت اشاعت : 19/07/2018 - 21:06:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :