ملک کے نوجوان کھلاڑی دنیائے فٹ بال میں اہم کردار ادا کریں گے ، حمزہ فاروق

پی جی ایف سیریز سیشن ۹ انڈر 13 فٹ بال چیمپئن شپ فائنل، ایف سی کراچی نے کراچی یونائیٹڈ کو 4-0سے ہرا دیا

جمعرات 19 جولائی 2018 21:06

ملک کے نوجوان کھلاڑی دنیائے فٹ بال میں اہم کردار ادا کریں گے ، حمزہ فاروق
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) پی جی ایف سیریز سیشن 9 فٹ بال چیمپئن شپ انڈر 13 کے فائنل میں فٹ بال کلب کراچی نے کراچی یونائیٹڈ کو 4-0سے ہرا دیا طارق نے ایک اور عامر نے 3گول اسکور کئے ۔ ڈی ایچ اے کریک کلب میں منعقدہ فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی تقریب میں ایف سی کے کوچ شیراز رحمانی ڈی ایچ کے اعلیٰ حکام و دیگر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر فٹ بال کلب کراچی کے بانی و صدر حمزہ فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں نے چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں اور کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پی جی ایف سیریز سیشن 9 کو بہترین طریقے سے انعقاد پر ٓرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی جی ایف سیریز سیشن 10کو بھی بھرپور کامیاب بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

حمزہ فاروق نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان فٹ بالرز دنیائے فٹ بال میں اہم کردار ادا کریں گے نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ کھیل کھیل سے لگائو اور جیت کی لگن انہیںآگے بڑھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں تواتر کے ساتھ فٹ بال ٹورنامنٹس کا انعقاد ضروری ہے جس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 19/07/2018 - 21:06:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :