اظہرعلی اتوار کو کاؤنٹی کرکٹ میں اِن ایکشن ہوں گے

جمعرات 19 جولائی 2018 22:37

اظہرعلی اتوار کو کاؤنٹی کرکٹ میں اِن ایکشن ہوں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی پہلی بار اتوار کو کائونٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

سمر سیٹ کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد انگلینڈ پہنچنے والے قومی بلے باز نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کر لیا ہے، سمر سیٹ کا اگلا معرکہ اتوار کو میزبان ورسسٹرشائر کے خلاف ہوگا جبکہ انجرڈ آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کی جگہ لینے والے اظہر علی کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا جہاں اوپنر معاہدے کے تحت 7 میچز میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ سمر سیٹ کائونٹی نے پاکستان کے دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے بعد سے اظہر علی پر نگاہیں مرکوز کر رکھی تھیں، پاکستانی اوپنر کو کائونٹی کرکٹ کھیل کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریوں کا موقع ملے گا۔۔
وقت اشاعت : 19/07/2018 - 22:37:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :