انگلش کرکٹ ٹیم اکتوبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی

جمعہ 20 جولائی 2018 13:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں برس اکتوبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران انگلش ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، انگلش ٹیم 11 برس بعد سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، انگلینڈ نے اس سے قبل 2007ء میں سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے تھی، 2012ء میں دونوں ٹیموں کے درمیان آئس لینڈ میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جو کہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم 10 اکتوبر کو پہلے ون ڈے میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 17 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، 27 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں واحد ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر تک گال، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر تک پالے کیلی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/07/2018 - 13:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :