علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، لیڈنگ یونٹ اور رائل الیون کی فتح

جمعہ 20 جولائی 2018 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) لیڈنگ یونٹ اور رائل الیون نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لیڈنگ یونٹ نے کالونی فائٹر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

کالونی فائٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے، احمد نے 19 رنز اور قادر نے 23 رنز بنائے، مظہر نے دو کھلاڑی آئوٹ کئے ، لیڈنگ یونٹ نے جواب میں مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، حارث نے 30 رنز اور دانش 32 رنز بنائے، احسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، دوسرے میچ میں رائل الیون نے سروے آف پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

سروے آف پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے، سہیل نے 34 رنز نے بنائے، اسرار نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں رائل الیون نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ قیصر بھٹی نے 30 رنز بنائے سہیل نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔
وقت اشاعت : 20/07/2018 - 16:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :