نوٹنگھم شائر نے کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے کوئنٹن ڈی کوک کی خدمات حاصل کر لیں

جمعہ 20 جولائی 2018 18:53

نوٹنگھم شائر نے کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے کوئنٹن ڈی کوک کی خدمات حاصل کر لیں
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) انگلش کلب نوٹنگھم شائر نے رواں برس شیڈول کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کی خدمات حاصل کر لیں، کلب نے نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر کی جگہ ڈی کوک سے معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے تحت کوک اگست اور ستمبر کے دوران کائونٹی چیمپئن شپ کے ا?خری پانچ میں سے چار میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

25 سالہ ڈی کوک نے اپنے بیان میں کہا کہ نوٹنگھم شائر سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، دنیا کے بہترین گرائونڈز میں کھیلنے کیلئے پر جوش ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 20/07/2018 - 18:53:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :