آل کراچی فاروق میموریل 7سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کراچی لائن سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 20 جولائی 2018 19:15

آل کراچی فاروق میموریل 7سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کراچی لائن سیمی فائنل میں پہنچ گئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ینگ اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں کھیلے جانے والے "آل کراچی فاروق میموریل سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ "میں دوسرے سیمی مقابلے میں کراچی لائن کلب نے مد مقابل بونیری اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوران کھیل دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ،میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ہزارہ محمڈن کے کوچ اور معروف ٹرانسپورٹر سلیم چکوالیہ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ،وائس چیئر مین اُسامہ اسپورٹس آغا کمال الدین ،ریاض اختر مائیکل ،سیف اللہ خان ،یسین بنگش ،کیپٹن سلیم شاہ ،فرزند محمد فاروق عقیل احمد اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر سلیم چکوالیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ہمارے نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی جسمانی صحت مند سرگرمیاں بھی جاری رکھیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر 5ہزار روپے کیش بھی دیئے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری پرویز گل ،یسین بنگش اور سلیم شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل حسن بلوچ تھے ۔
وقت اشاعت : 20/07/2018 - 19:15:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :