وہ شخص جس نے میچ کے آغاز سے قبل ہی فخر زمان کی ڈبل سینچری کی پیشن گوئی کردی تھی
میچ کے آغاز سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کریں گے اور تم ڈبل سینچری اسکور کرو گے: اوپننگ بلے باز
محمد علی جمعہ 20 جولائی 2018 20:02
بلاوائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) وہ شخص جس نے میچ کے آغاز سے قبل ہی فخر زمان کی ڈبل سینچری کی پیشن گوئی کردی تھی، میچ کے آغاز سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کریں گے اور تم ڈبل سینچری اسکور کرو گے، اوپننگ بلے باز کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے
مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف نہ صرف پہلی وکٹ پر
شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا بلکہ وہ ڈبل سنچری مکمل کرنے والے اور
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے بلے باز بھی
بن گئے ہیں۔ انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا اور عالمی سطح پر سب
سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے چھٹے بلے باز بھی بن گئے۔
فخر زمان نے یہ شاندار اعزاز زمبابوے کیخلاف ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں قائم کیا۔ فخر زمان نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے میدان کی چاروں جانب چوکے چھکوں کی برسات کی اور شاندار ڈبل سینچری اسکور کی۔ واضح رہے کہ ایک روزہ کرکٹ
میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس
ہے جنہوں نے نومبر 2014ء میں سری لنکا کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن
گراؤنڈ پر شاندار اننگز کھیل کر 264 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ناقابل شکست 237 رنز بنائے، بھارت کے وریندر
سہواگ 219، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 215 اور بھارت کے روہت شرما 209 رنز کے
ساتھ بالترتیب سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔
اب پہلی مرتبہ کوئی پاکستانی بلے باز بھی ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سینچری اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ اب فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ میچ کے آغاز سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کریں گے اور تم ڈبل سینچری اسکور کرو گے، اسی باعث پورے اعتماد کیساتھ گروانڈ میں اترا اور ڈبل سینچری اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/07/2018 - 20:02:46
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے