نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زمبابوے کیخلاف چوتھا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

سیریز میں دوسری سینچری اورون ڈے میںپاکستان کی جانب سے پہلی ڈبل سینچری کرنے پرفخرزمان کو بھی مبارکباددی

جمعہ 20 جولائی 2018 22:15

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زمبابوے کیخلاف چوتھا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے زمبابوے کے خلاف چوتھا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں دوسری سینچری اور ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے پہلی ڈبل سینچری کرنے پرفخر زمان کوبھی دلی مبارکباد دی ہے اورکہا ہے کہ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کر کے اپنی صلاحیتوں اورمہارت کا بہترین مظاہر ہ کیا ہے ۔

فخر زمان نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کا فخر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کو فخر زمان کی صورت میں ایک بہترین اوپنر ملا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے سینچری بنانے پر اوپنر امام ا لحق کی بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے بھی شاندار بیٹنگ کی ۔انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں نے سیریز میں مسلسل چوتھا ون ڈے جیت کر اپنی مہارت اور صلاحیتوں کو منوایا ہے اور آج کی فتح کھلاڑیوں کے ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ ہے۔ کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے زمبابوے کو آئوٹ کلاس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے میچوں میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور امیدہے قومی کرکٹ ٹیم آخری ون ڈے میچ بھی جیت کر زمبابوے کیخلاف وائٹ واش کرے گی۔
وقت اشاعت : 20/07/2018 - 22:15:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :