فخر زمان کے پاس ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع آگیا

اوپنر نے گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف ڈبل سنچری سکور کی تھی

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:48

فخر زمان کے پاس ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع آگیا
بلاوایو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2018 ء) قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع آگیا ہے۔ 28سالہ فخر زمان نے گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ،وہ اب تک زمبابوے کے خلاف 5ون ڈے میچز کی سریزی کے پہلے چار مقابوں میں 430 کی اوسط سے اتنے ہی رنز سکور کرچکے ہیں ،اوپنر نے اب تک سیریز میں 60،117ناٹ آﺅٹ ،43ناٹ آﺅٹ اور210نا ٹ آﺅٹ رنز کی اننگز کھیلی ہیں ۔

فخر زمان نے اگر آخری مقابلے میں مزید38رنز سکور کرلیے تو وہ 5میچز کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے ۔ ا س وقت یہ ریکارڈ زمبابوے کے موجودہ کپتان ہیملٹن مساکاڈزا کے پاس ہے جنہوں نے10-2009ءمیںکینیا کیخلاف سیریز میں 467رنز سکور کیے تھے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پانچویں بلے باز بھی بن گئے ہیں ۔

جارح مزاج بلے باز نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ بھی توڑا، جو انہوں بھارت کے خلاف 1997ءمیں 194 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔یاد رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے نومبر 2014 ءمیں سری لنکا کےخلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراﺅنڈ میں شاندار اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 237 رنز ناٹ آﺅٹ، بھارت کے ورندر سہواگ 219، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 215 اور بھارت کے روہت شرما 209 رنز کے ساتھ بالترتیب سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 21/07/2018 - 13:48:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :