فخر زمان کے پاس ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:10

فخر زمان کے پاس ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع
بلاوایو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع آگیا ہے۔ 28سالہ فخر زمان نے گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ،وہ اب تک زمبابوے کیخلاف 5ون ڈے میچز کی سریزی کے پہلے چار مقابوں میں 430 کی اوسط سے اتنے ہی رنز سکور کرچکے ہیں،اوپنر نے اب تک سیریز میں 60،117ناٹ آؤٹ ،43ناٹ آؤٹ اور210نا ٹ آؤٹ رنز کی اننگز کھیلی ہیں۔

فخر زمان نے اگر آخری مقابلے میں مزید38رنز سکور کرلیے تو وہ 5میچز کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ ا س وقت یہ ریکارڈ زمبابوے کے موجودہ کپتان ہیملٹن مساکاڈزا کے پاس ہے جنہوں نی10-2009ئمیںکینیا کیخلاف سیریز میں 467رنز سکور کیے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پانچویں بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

جارح مزاج بلے باز نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ بھی توڑا، جو انہوں بھارت کیخلاف 1997ء میں 194 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے،جنہوں نے نومبر 2014 ء میں سری لنکا کیخلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ میں شاندار اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 237 رنز ناٹ آؤٹ ،بھارت کے ورندر سہواگ 219، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 215 اور بھارت کے روہت شرما 209 رنز کیساتھ بالترتیب سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں
وقت اشاعت : 21/07/2018 - 21:10:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :