سینٹرل کنٹریکٹس کیلئے قومی کرکٹرزکی فہرست چیئرمین کو ارسال

احمد شہزاد نظر انداز‘محمد حفیظ کی درجہ بندی کا فیصلہ نجم سیٹھی کریں گے‘ذرائع

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:10

سینٹرل کنٹریکٹس کیلئے قومی کرکٹرزکی فہرست چیئرمین کو ارسال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے نئے سالانہ معاہدوں کیلئے ممکنہ قومی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرکے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو منظوری کیلئے ارسال کردی ہے ‘تاہم اس میں اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا نام شامل نہیں جو ڈوپنگ کے تنازع کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ابھرنے والے پلیئرز حسین طلعت اور آصف علی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث افتتاحی بیٹسمین احمد شہزاد کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ سینئر آل رآنڈر محمد حفیظ کی درجہ بندی میں تبدیلی کا معاملہ چیئرمین پی سی بی کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بابراعظم کو پہلی مرتبہ اے کیٹگری میں شامل کیا جائیگا جبکہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو سی کیٹگری میں شامل کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو ارسال کی گئی فہرست میں سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ ، شعیب ملک ، اظہر علی، بابر اعظم، محمد حفیظ،حسن علی ، اسد شفیق، وہاب ریاض ، سمیع اسلم ، شان مسعود ، فخر زمان ، جنید خان ، شاداب خان ،عثمان صلاح الدین، امام الحق، آصف علی ، حسین طلعت، شاہین شاہ آ فریدی ، صاحبزادہ فرحان، حارث سہیل اور عثمان شنواری کے نام شامل ہیں۔ انجری کے شکار کھلاڑیوں پیسر رومان رئیس اور عماد وسیم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت ان کی فٹنس رپورٹ سے مشروط کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کمیٹی نے انڈر 19، پاکستان اے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پانچ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کی بھی تجویز دی ہی
وقت اشاعت : 21/07/2018 - 21:10:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :