سائوتھ ایشین اولمپک کمیٹی کا اجلاس،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی بھی شرکت

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:21

سائوتھ ایشین اولمپک کمیٹی کا اجلاس،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی بھی شرکت
لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سائوتھ ایشین اولمپک کمیٹی کا اجلاس کھٹمنڈو میں منعقد ہوا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں 13ویں سائوتھ ایشین گیمز کی کھیلوں کو حتمی شکل اور ایس اے او سی کے آئین میں تبدیلی کی منظور ی دی گئی،سائوتھ ایشین گیمز 9-18مارچ 2019کو منعقد ہوں گے،سائوتھ ایشین کمیٹی نے پہلے سے ہی منظور شدہ 25کھیلوں کو شامل کیے جانے کی توثیق کی اور اس میں کرکٹ اور پیرا گائڈنگ ( مردو و خواتین) کو شامل کیا،کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگلا اجلاس ایشین گیمز کے دوران جکارتہ میں ہوگا،اجلاس میں آئین میں تبدیلی کی منظور ی دی گئی،سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی جنرل سیکرٹری خالد محمود اور محمد شفیق نے کیا ۔

وقت اشاعت : 21/07/2018 - 22:21:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :