شاباش فخر زمان! قومی ہیرو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 12:53

شاباش فخر زمان! قومی ہیرو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
بلاوائیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء) :پاکستان کی پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ بولاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔اس میچ میں پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

فخر زمان نے ون ڈے میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرلیے۔اور ون ڈے کرکٹ میچ میں تیزز ترین ہزار رنز بنانے کا عامل ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔فخر زمان نےتیز ترین ہزار رنز اٹھارہویں اننگز میں مکمل کیے۔ویون رچرڈز،کیون پیٹرسن،جوناتھن ٹراٹ نے اس سے قبل21 اننگز میں ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

فخر زمان سے پہلے کوئنٹن ڈی کوک اوربابراعظم 21 اننگزمیں ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے فخر زمان نے اس میچ کے دوران ڈبل سنچری بھی اسکور کی تھی۔ پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف نہ صرف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا تھا بلکہ وہ ڈبل سنچری مکمل کرنے والے اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے تھے، انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے چھٹے بلے باز بھی بن گئے۔

ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے نومبر 2014ء میں سری لنکا کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر شاندار اننگز کھیل کر 264 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ناقابل شکست 237 رنز بنائے،بھارت کے وریندر سہواگ 219، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 215 اور بھارت کے روہت شرما 209 رنز کے ساتھ بالترتیب سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/07/2018 - 12:53:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :