آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ راولپنڈی میں ہو گی

اتوار 22 جولائی 2018 16:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ اگست میں لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کا انعقاد پہلی بار راولپنڈی میں کیا جا رہا ہے اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں آٹھ مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، خواتین، انڈر -12، انڈر -16 اور میڈیا کے ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو ہوں گے، کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور کیش ایواڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/07/2018 - 16:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :