کینن فوم چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز اگست کے آخری ہفتے میں ہوں گے

پیر 23 جولائی 2018 14:42

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز اگست کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق برسات کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، دھرم پورہ جم خانہ اور مغلپورہ جم خانہ کے درمیان ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل کے علاوہ دونوں سیمی فائنل اور فائنل اگست کے آخری ہفتے میں کروائے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 14:42:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :