پاک زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز،پاکستان کلین سوئپ کے ساتھ بولنگ اوربیٹنگ میں چھایارہا

فخر زمان 515رنز،امام الحق 395 رنز اورعثمان ،شاداب خان اورفہیم اشرف 9،9وکٹیں لیکرنمایاں کھلاڑی رہے

پیر 23 جولائی 2018 20:37

پاک زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز،پاکستان کلین سوئپ کے ساتھ بولنگ اوربیٹنگ میں چھایارہا
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریزمیں کلین سوئپ کے ساتھ پاکستان بولنگ اوربیٹنگ میں چھایارہا۔ فخر زمان 515رنزکامیاب ترین بیٹسمین ثابت ہوئے۔عثمان ،شاداب اورفہیم نو،نووکٹیں لیکرنمایاں بولرز رہے۔فخرزمان نیڈبل سنچری سمیت 515رنز 111کی اوسط سے بنائے۔اسکور میں دوسنچریز اوردونصف سنچریاں شامل تھیں۔

انہوں نے سیریز میں65چوکے اور6چھکے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

امام الحق نی3سنچریز سمیت 395 رنز95کی اوسط سے بنائے۔ان کابہترین اسکور128رنز رہا۔بابراعظم نیچاراننگز میں 106کے بہترین اسکورسمیت 184رنزبنائے۔آصف علی نے تین اننگز میں ایک ففٹی سمیت117رنز اسکورکئے۔عثمان شنواری،شاداب خان اورفہیم اشرف نے 9،9 کھلاڑی آئوٹ کئے۔حسن علی نے 6 وکٹیں لیں۔زمبابوے کے کپتان ہیملٹن مساکاڈزا132رنزبناکرنمایاں رہے۔جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی۔ پیٹرمور نی117اورریان مرے نے 108رنز بنائے۔ویلنگٹن اور چتارا نی3،3وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 20:37:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :