پاکستان کی انڈر 12بیس بال ٹیم انڈر12ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

منگل 24 جولائی 2018 22:25

پاکستان کی انڈر 12بیس بال ٹیم انڈر12ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2018ء) پاکستان کی انڈر 12بیس بال ٹیم انڈر12ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ تائیوان میں 12 اگست سے 20 اگست تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخرعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انڈر12بیس بال ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں شریک دوسری ٹیموں میں جاپان، کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ ، انڈونیشیا، سری لنکااور انڈیا کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

ٹورنامنٹ کا شیڈول ای میل کے ساتھ لف ہے۔ سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے اور گروپ میچز میں پاکستان ٹیم کو انڈیا، ہانگ کانگ اور کوریا کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم باصلاحیت ہے اور ہم اس بار ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے کیونکہ پاکستان انڈر 12ٹیم کے بیشتر کھلاڑی گذشتہ دو سالوں سے نیشنل بیس بال اکیڈمی بحریہ ٹائون لاہور میں انڈر ٹریننگ ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی پہلی تین ٹیمیں انڈر 12ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ اس موقع پر پاکستان بیس بال کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ کھلاڑیوں میں فضل ھادی، محمد فیاض، عبدالرازق، جنید شاہ، محمد عادل ایوب، محمد صادق، ثوبان مصطفی، اشعر عباس، مزمل خلیل، سید محب شاہ، فصیح الرحمان، محمد قاسم حامد، خلیل الرحمن، محمد عمر ندیم اور زوریز ہاشمی شامل ہیں ۔ جبکہ آفیشلز میں محمد عثمان اور محمد صادق کوچ شامل ہیں
وقت اشاعت : 24/07/2018 - 22:25:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :